تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں شرکت کے معاملے پر درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے 30 سے 40 نامعلوم کارکنوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق حماد اظہر کی ریلی میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس انہیں گرفتار کرنے گئی تو شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ نے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں اسٹیج سے نیچے اتارا۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ دونوں رہنماں کے اکسانے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کی وردی پھاڑ دی، ملزمان نے مزاحمت کی اور حماد اظہر کو بچا لیا۔
پاکستان
جرائم
حماد اظہر ، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ کیخلاف لاہور میں مقدمہ درج
- by Daily Pakistan
- ستمبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 149 Views
- 3 مہینے ago