پاکستان

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل ، شیر افضل کی پارٹی کو سول نافرمانی تحریک موخر کرنیکی تجویز

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل ، شیر افضل کی پارٹی کو سول نافرمانی تحریک موخر کرنیکی تجویز

رہنما پاکستان تحریک انصاف شیرافضل مروت نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد اپنی پارٹی کو سول نافرمانی کی تحریک کو موخر کرنے کی تجویز دیدی۔ گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، پارٹی کو تجویز دیتا ہوں کہ ہمیں سول نافرمانی کی تحریک کو موخر کرنا چاہیے اور حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے۔ شیر افضل نے کہا امید ہے کہ مذاکراتی عمل میں دونوں فریقین مثبت کردار اد کریں گے، سیاسی استحکام کے لیے مذاکراتی عمل انتہائی ضروری ہے، امید ہے مذاکراتی عمل کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے ہمارے مطالبات حکومت کے سامنے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے رکھا ہے، کوئی ڈیمانڈ آئی تو اس پر سوچیں گے۔ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق سوال پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا مذاکرات کو لے کر حکومت کی سنجیدگی کتنی ہے، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ کمیٹی بااختیار ہے یا نہیں۔ مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد سول نافرمانی تحریک سے متعلق سوال پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تحریک سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار عمران خان کو حاصل ہے، عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی اس پر کوئی مقف یا رائے دی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے