پاکستان معیشت و تجارت

حکومت بعض پاور پلانٹس سے بجلی 750 روپے فی یونٹ خرید رہی ہے ، گوہر اعجاز

حکومت بعض پاور پلانٹس سے بجلی 750 روپے فی یونٹ خرید رہی ہے ، گوہر اعجاز

سابق نگران وفاقی وزیر اور پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے منہگے ترین آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگیاں 1.95 ٹریلین روپے ( 1950 ارب) ہیں۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے حکومت بعض پاور پلانٹس سے بجلی 750 روپے فی یونٹ خرید رہی ہے، حکومت کول پاورپلانٹس سے اوسطا 200 روپے فی یونٹ جبکہ ونڈ اور سولر کی 50 روپے فی یونٹ سے اوپر قیمت ادا کر رہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ ان منہگے ترین آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگی 1.95 ٹریلین روپے ( 1950 ارب روپے) ہے، حکومت ایک پلانٹ کو 15 فیصد لوڈ فیکٹر پر 140 ارب روپے ادائیگی کر رہی ہے اور دوسرے پلانٹ کو 17 فیصد لوڈ فیکٹر پر 120 ارب روپے ادا کر رہی ہے جبکہ تیسرے پلانٹ کو 22 فیصد لوڈ فیکٹر پر 100 ارب روپے کی ادائیگی کر رہی ہے، یہ صرف تین پلانٹس کے لیے 370 ارب روپے بنتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سارا سال یہ پلانٹس 15 فیصد لوڈ فیکٹر پر چل رہے ہیں، یہ سب معاہدوں میں "کیپیسٹی پیمنٹ” کی اصطلاح کی وجہ سے ہے، نتیجے میں بجلی پیدا کیے بغیر آئی پی پیز کو بڑی صلاحیت کی ادائیگی ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے