پاکستان کی معیشت مشکل حالات سے دوچارہے جس کوسنبھالادینے کےلئے موجودہ حکومت اقدامات کررہی ہے ، وزیراعظم نے بجافرمایا ہے کہ گزشتہ حکومت نے معیشت کابیڑاغرق کیا ہے ، ۔ یقینا اس وقت کمزور معاشی صورتحال کی وجہ سے مختلف بحران سراٹھارہے ہیں، معیشت کے استحکام کےلئے جمہوری استحکام بھی ضروری ہے۔ معیشت بہت برے حال میں ہے لیکن حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اس میں بہتری لائی جائے۔ کمزورمعیشت کی ایک وجہ قرضوں کی واپسی بھی ہے اب حکومت کو پوری کوشش کرنی چاہیے کہ وہ مزید قرضے نہ لے۔ توازن ادائیگی قائم کرے تاکہ اس کو مزید قرضے لینے کی ضرورت نہ پڑے ۔ معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے لیکن اس کےلئے قلیل المدتی اور طویل المدتی پالیسیاں بنانی پڑیں گی ۔گزشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب حلف اٹھایا تو علم نہیں تھا کہ پاکستان کی معیشت اتنی زیادہ تباہ ہو چکی ہے اور پاکستان دیوالیہ ہونے جارہا ہے لیکن مخلوط حکومت کی کاوشوں نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔ عمران خان نے پاکستان کی عزت کو دنیا کے سامنے خاک میں ملا دیا،پاکستان کے وزیراعظم کو جو تحفہ ملتا تھا وہ عوام کےلئے ہوتا تھا،ان کی طرف سے دن رات الزام تراشی کی جاتی ہے،تحفے کو بیچ کر جیب میں پیسے ڈالنے سے بڑی پاکستان کی بے توقیری نہیں ہوسکتی،چین جیسے دوست ملک کو عمران خان نے ناراض کر دیا تھا ،برادر ممالک ہم سے ناراض ہوگئے تھے،خیبرپختوانخوا میں گورننس کی جو غلطیاں تھیں وہ سب نے دیکھیں،سیلاب سے تباہی کے اثرات اب بھی پورے پاکستان میں موجود ہیں، پہاڑی علاقوں میں آج بھی لوگ شدید سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں،وفاقی حکومت نے 90ارب خرچ کرکے فی خاندان 25ہزار امداد دی،دوست ممالک سمیت دیگر ممالک نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے امداددی،تباہی بہت بڑی ہے جتنے بھی وسائل جھونک دیں ، وہ کم ہیں،وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر سیلاب متاثرین کی مدد کی۔ وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ پاکستان بدقسمتی سے موسمی آفت کا شکار ہے،ہمیں اللہ کے حضور سر جھکا کر دعا مانگنی چاہیے کہ اس مصیبت سے جلد نکالے،مخلوط حکومت اور صوبوں کے ساتھ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان کی موٹرویز کو ایک لڑی میں پرو دیا گیا ہے،پشاور سے کراچی تک موٹر ویز کا مسلم لیگ (ن ) کا خواب مکمل اور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ صرف نعروں سے نہیں بلکہ محنت سے مشکل وقت کو دور کیا جائے گا۔دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم ابن حمادالثانی کو فون کر کے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث آنے والے سیلاب میں امداد کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے امیر قطر شیخ تمیم ابن حمادالثانی کو پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی کلائمیٹ ریزیلینٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان نے اپنے محدود وسائل کو ممکنہ حد تک متحرک کیا، دونوں رہنماﺅں نے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی حمایت اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے امیر قطر کو فٹبال ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قطر نے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے ایک نیا معیار قائم کیا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نیزوزیراعظم نے نیشنل امیچور فلم فیسٹیول 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور ٹیکنالوجی کا ہے اور نوجوان نسل میں ہی ملک کو اقبال اور قائداعظم کا حقیقی پاکستان بنا سکتی ہے ، نوجوان نسل ہی ملک کی تاریخ و سیاحت کو آگے بڑھا سکتی ہے،پاکستان کی ترقی کی کنجی بھی نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان کے نوجوان اپنی محنت کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیںاور پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ پاکستان کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کےلئے ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہیں۔ ماضی میں پاکستانی ڈرامے ہندوستان میں دیکھے جاتے تھے اور اعلیٰ پا ئے کی فلمیں بنا کرتی تھیں۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے فروغ کےلئے ٹیلنٹ ہنٹ کمیٹی بنا ملک سے قابل نوجوانوں کو تلاش کرے گی اور ملکی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
سعودی عرب کی سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی یقین دہانی
پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے شروع سے ہی خصوصی تعلقات قائم ہیں۔ سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے ، عالمی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے پاکستان میںتباہی مچائی، متاثرین سیلاب ابھی تک مشکل حالات سے دوچار ہیں، موجودہ صورتحال کودیکھتے ہوئے سعودی نے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 2005میں بھی آزاد جموں و کشمیر میں ایک تباہ کن زلزلہ آیا تو سعودی عرب پہلا ملک تھا جس نے متاثرین کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک فضائی راہداری قائم کی، جس میں جدید ترین فیلڈ ہسپتال پیشہ ور سعودی ڈاکٹروں کے ذریعے چلائے گئے۔ پاکستان اور سعودی عرب نے افغانستان میں خواتین کے حقوق سمیت خواتین کی تمام شعبوں میں مساوی شرکت ،افغانستان میںاستحکام اور پائیدار مستقبل کےلئے عا لمی برادری کی شرکت یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعودسے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیلاب زدگان کی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ گفتگو میں وزیرخارجہ نے سعودی عرب کے ہم منصب کو جنیوا میں موسمیات پر عالمی کانفرنس سے آگاہ کیا اور بتایا کہ موسمیات پر جنیوا میں پر عزم پاکستان کانفرنس 9جنوری کو ہو رہی ہے۔ اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ نے سیلاب کے بعد تعمیر نو و بحالی کی کوششوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دونوں رہنماﺅں نے افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے افغانستان میں خواتین کے حقوق کی ضمانت کی اہمیت سمیت خواتین کی تمام شعبوں میں بھرپور مساوی شرکت کی ضمانت کا اہمیت کا اعادہ کیا۔افغانستان میں سیکیورٹی، استحکام اور امن کے لئے جاری کوششوں اور افغانستان کے پائیدار مستقبل کےلئے عا لمی برادری کی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور اس حوالے سے ملکر کوششیں کرنے پر بھی اتفاق کیا۔سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کی فلاح اور خوشحالی کی جدو جہد میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
ایس کے نیازی کاالخدمت فاﺅنڈیشن کے لئے بڑاعطیہ
چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز اور چیئرمین روز ٹی وی ایس کے نیازی نے ایک اور وعدے کی تکمیل کردی ،خصوصی افراد کیلئے 50 ویل چیئرز اور 10 کمپوٹر دینے کے ایس کے نیازی کے اعلان کے بعد ایس کے این ٹرسٹ کی جانب سے الخدمت فاونڈیشن 50 وہیل چیئرز اور 10 کمپیوٹر حوالے کردیا گیا،اس حوالے سے گورنر ہاﺅس پشاور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ایس کے این ٹرسٹ کہ جانب سے الخدمت فاو¿نڈیشن کو خصوصی افراد کےلئے 50 وہیل چیئرز اور 10 کمپیوٹر عطیہ کئے گئے ،مذکورہ امدادی سامان گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی نگرانی میں الخدمت فاﺅنڈیشن حوالے کیا گیا۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ ایس کے نیازی کا صحافت میں منفرد مقام ہے،ایس کے نیازی نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ،دکھوں انسانیت کی خدمت پر ایس کے نیازی کے کردار پر ان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ ایس کے نیازی کی سرپرستی میں رونازمہ پاکستان ہوں یاروز ٹی وی کبھی کسی کی کردار کشی نہیں کی گئی ،،بحیثیت گورنر میر اتعاون جاری رہے گا۔
اداریہ
کالم
حکومت معیشت کی بحالی کے لئے پُرعزم
- by Daily Pakistan
- دسمبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 418 Views
- 2 سال ago