معیشت و تجارت

حکومت نےپٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

حکومت کاپٹرولیم اسٹرٹیجک ذخائر21دن کے بجائے 3 ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 5 روز کیلئے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کے سوا باقی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے۔اسحاق ڈار کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 10 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 180روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے فی لیٹر سستا ہوکر 174 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رات 12 بجے سے 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri