اسلام آباد: وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت فلم، ڈاکومنٹری اور ڈرامہ تیار کرنے پر فنڈز فراہم کرے گی جبکہ فلم سازوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ ملے گا۔نیشنل امیچورفلم فیسٹیول ایوارڈ کیلئے ہائی اچیورز سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومت پاکستان کی جانب سے 2 ارب روپے کے فلم فنانس فنڈ کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا فلم فنانس فنڈ شروع ہو رہا ہے کس کے تحت حکومت فلم، ڈاکیومنٹری اور ڈرامہ تیار کرنے پر فنڈز فراہم کرے گی جبکہ سنیما گھروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس فری کر دیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت نے فلم کے شعبے میں بہت سی مراعات دی ہیں فلم میکنگ کے اندر کنٹری بیوشن یا فنڈ فراہم کرنے پر بھی ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس جب ہماری حکومت آئی تو وزارت اطلاعات کے تحت فلم ڈویژن کا آغاز کیا گیا اس وقت پاکستان کی فلم انڈسٹری پر زیرو ٹیکس ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فلم تیار کرنے والوں کی آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا۔ آلات کی درآمد، فلم میکنگ، سینما، پروڈکشن سے متعلق آلات کی درآمد پر بھی ٹیکس زیرو ہے۔وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ عام عوام، متوسط اور نچلے طبقے کے لئے تفریح کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ اُن لوگوں نے مولا جٹ نہیں دیکھی جنہوں نے پچھلی مولا جٹ کو ہٹ کروایا تھا۔ پاکستان کے بیانیہ کو صرف سکرین ٹورازم سے فروغ دیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ فلم کے شعبہ میں پانچ سے دس سال کے لئے بہت سی مراعات دی جارہی ہیں
پاکستان
حکومت نے فلم سازی کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے بڑا اعلان کر دیا
- by Daily Pakistan
- جون 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 263 Views
- 2 سال ago
