وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسد قیصر نے 26 تاریخ کو حکومت سے مذاکرات کی حامی بھری تو عمران خان نے انہیں فارغ کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی پہلے سے آزمائے ہوئے ہیں، ان سے فیٹف پر بات چیت کی، سب باتیں طے ہوگئیں تو شاہ محمود نے کہا کہ وہ پاگل نہیں مان رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بتایا جائے وزیراعظم پر توہینِ عدالت کس بات کی لگے گی؟ یہ کہاں کا انصاف ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ اگر شاہ محمود ہمارے ساتھ الیکشن میں تاخیر پر رضامند ہوجائیں تو آئین کی نوے دن میں الیکشن کرانے کی شرط بھی فارغ ہوجائے گی۔
پاکستان
حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتادی
- by Daily Pakistan
- اپریل 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 493 Views
- 3 سال ago

