پاکستان

حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکج بڑھانے کا اعلان

وزیر اعظم محمد شہباز شر یف نے عو ام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے کرنے کا حکم دے دیا ہے وزیراعظم نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لئے بڑا اور بنیادی قدم اٹھایا ہے فیصلے سے پاکستان اربوں ڈالر کی بچت کرسکے گا نصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن (ڈیزل اور فرنس آئل) کی جگہ سولر پاور سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جاۓ گی۔وزیر اعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت بھی کی ہے گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت وزیر اعظم کی متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی آئندہ ہفتے تمام سٹیک ہولڈرز (Stakeholders) کی بولیوں سے پہلے (Pre-Bid) کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت

وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے مختص کردہ امداد 28 ارب روپے سے بڑھا کر 70 ارب روپے جاری کرنے کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب متاثرین سے متعلق امدادی رقم بڑھانے کے احکامات جاری کیے، جس کے علاوہ سرکاری حج کوٹااور دیگر امور زیر بحث آئے۔
وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد میں اضافہ کردیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بڑھا کر 28 ارب سے 70 ارب روپے کر دی ہے، اب تک 20 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کو 70 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد دے گی، خیبرپختونخوا، بلوچستان کو 10،10 ارب روپے اور سندھ کے متاثرین کو 26 ارب روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں جب کہ فی متاثرہ خاندان 25 ہزار روپے مختص ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین کو 70 ارب روپے پہنچائیں گے، یو اے ای کی طرف سے 50 ملین ڈالر کا امدادی سامان پہنچنا شروع ہوگیا، ترکی، سعودی عرب، چائنہ سے امدادی سامان آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو 3 ارب اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو حکومت 8 ارب روپے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کا ابتدائی تخمینہ 28 ارب روپے لگایا گیا ہے، پاکستان میں موجود چینی کمپنیوں نے کروڑوں روپے کے چیک دیے ہیں، چین نے دو روز قبل 400 ملین کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، پوری قوم اس وقت متحد ہے، میں اس وقت میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پوری دنیا کواس حوالے سے آگاہی دی۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سوات میں دریا کے بیچ ہوٹل تعمیر کیے گئے، خیبرپختونخوا میں اپنی غلطیوں کی وجہ سےآفت آئی ہے، اب ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ورلڈ ایشین ڈویلپمنٹ بھی ہمارے ساتھ تعاون کر رہا ہے، اس وقت وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ایشو کو اجاگر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri