حکومت کا عمران خان سمیت دیگرساتھیوں پر دہشتگردی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جے آئی ٹی عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے کیخلاف درج ہونے والے مقدمات کی انکوائری کرے گی جبکہ گزشتہ ہفتے عمران خان کی پیشی کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
جے آئی ٹی پولیس اور دیگر فورسز کے خلاف ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارروائیوں پر تحقیقات کرے گی۔ جے آئی ٹی ٹیم میں تمام ایجنسیوں کی نمائندگی ہوگی۔فیصلہ گزشتہ روزحکومت اتحاد میں شامل جماعتوں کے اجلاس میں کیاگیا، وزارت داخلہ جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دینے کے لئے سمری آج وزیراعظم کوبھجوائے گی.
جےآئی ٹی جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے واقعے کی تحقیقات کرے گی،۔جے آئی ٹی ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور تشددپر بھڑکانے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ جےآئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں حکومت مزیدقانونی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔
پاکستان
حکومت کا متشدد حملوں کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- مارچ 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 538 Views
- 2 سال ago