اسلام آباد:حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لئے کراچی،اسلام آباد اور لاہور کے ایئر پورٹس غیر ملکی آپریٹرز کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ایوی ایشن کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بین الاقوامی ساکھ کے حامل انٹرنیشنل آپریٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جس کے تحت پہلے مرحلے میں ملک کے تین بڑے ایئر پورٹس کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا اور انٹرنیشنل آپریٹرز اسلام آباد،لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کو چلانے میں معاونت فراہم کریں گے۔
پاکستان
حکومت کا کراچی،لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس غیرملکی آپریٹرز کو دینے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 31, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 450 Views
- 2 سال ago