پاکستان

حکومت کی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی تردید ، جیل کی تصاویر جاری کردیں

حکومت کی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی تردید ، جیل کی تصاویر جاری کردیں

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے وکلا اور اہل خانہ تک رسائی نہ دینے سے انکار کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں ان کے سیل اور سہولیات کی تصاویر بھی جاری کردیں۔حکومت نے پی ٹی آئی بانی کے موقف کی تردید کے لیے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں، جن میں پی ٹی آئی بانی کی جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔حکومت نے پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادی اور کہا کہ پی ٹی آئی بانی کا قید تنہائی کا موقف غلط ہے۔وفاقی حکومت نے استدعا کی کہ اگر عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی سچائی کو جانچنے کے لیے کمیشن بھی بنا سکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ ان کی وکلا تک رسائی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے