وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق تحریک انصاف سے رابطوں کی تصدیق کردی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے رابطوں کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ سنجیدہ لوگوں نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لیکن عمران خان کی ضد اور انا کے آگے کوئی کچھ نہیں بول سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ بھی بے بس ہوجاتے ہیں۔
پاکستان
حکومت کی پی ٹی آئی سے رابطوں کی تصدیق
- by Daily Pakistan
- نومبر 8, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 803 Views
- 2 سال ago