پاکستان

حیدر آباد: واٹر ٹینکر کی 3 گاڑیوں کو ٹکر ،1 شخص جاں بحق، 8 زخمی

حیدر آباد: واٹر ٹینکر کی 3 گاڑیوں کو ٹکر ،1 شخص جاں بحق، 8 زخمی

حیدر آباد کے علاقے غریب آباد کے قریب قومی شاہراہ پر واٹر ٹینکر نے 3 گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 1 شخص جاں بحق، جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔
حیدرآباد پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر نے گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے دوران 2 کاروں اور رکشے کو ٹکر ماری۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے