وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو امن مہیا کرنا حکومت بلوچستان اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین خود کش بمبار سے تباہی پبلک میں یا سیکورٹی فورسز پر بھی ہو سکتی تھی، ہمیں خواتین کو گرفتار کرنا اچھا نہیں لگتا لیکن قانون سب کیلئے برابر ہے۔میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد کو تمام قانونی سہولیات حاصل ہوں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاو?ن میں لیڈیز پارک کے قریب سی ٹی ڈی نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کی تھی
پاکستان
خاتون خودکش بمبار عوام میں تباہی مچا سکتی تھی، ضیاء لانگو
- by Daily Pakistan
- فروری 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 614 Views
- 2 سال ago