کھیل

پی ایس ایل بہترین برانڈ، یہاں پرفارمنس دینے میں مزہ آتا ہے، محمد حفیظ

پی ایس ایل بہترین برانڈ، یہاں پرفارمنس دینے میں مزہ آتا ہے، محمد حفیظ

محمد حفیظ نے کہا کہ پی ایس ایل آسان لیگ نہیں، یہاں پوری تیاری کے ساتھ آنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز سے جس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ جیتا، اُس سے ٹیم کو اعتماد ملا ہے، ہمیں جیت کا ایک مومینٹم درکار تھا جو مل چکا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سینئر آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ جیت کر ہمیشہ اعتماد ملتا ہے، اس ہی اعتماد کو آگے کے میچز میں برقرار رکھنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے آخری لمحات میں کافی زبردست بولنگ کی، پی ایس ایل میں کافی سخت کرکٹ ہوتی ہے۔محمد حفیظ نے یہ بھی کہا کہ صائم ایوب کو 2 سال سے دیکھ رہا ہوں، اس نے مجھے کافی متاثر کیا ہے، میری نظر میں وہ پاکستان کے لیے بہترین پراڈکٹ بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ احسان اللّٰہ نے بھی پرفارم کرنے کا جذبہ دکھایا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے واحد بنگلزئی میں بھی اچھے پلیئرز کی صلاحیتیں ہیں۔سینئر آل راؤنڈر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پرفارمنس اپنی جگہ مگر اہم کارکردگی لوکل پلیئرز کی ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہترین اوورسیز پلیئرز ہیں مگر پاکستانی کھلاڑیوں کو نمایاں ہونا پڑے گا۔محمد حفیظ نے کہا کہ اگر ٹیم کے پاکستانی پلیئرز پرفارم کرتے ہیں تو جیت کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri