آٹھ فروری 2024 الیکشن کا دن ہے ۔ تمام جماعتیں اپنی آن بان اور شان کے ساتھ میدان عمل میں برسر پیکار ہیں اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم اپنے جوبن پر ہے۔دیگر جماعتوں کی طرح پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور بھی اپنی تمام تر خدمات کے ساتھ میدان عمل میں مصروف کار ہے۔آئیے آپ کو حلقہ وائز اس جماعت کی انتخابی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہیں۔اس جماعت کے این اے 131 سے امیدوار انجینئر محمد عمران ہیں جو پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور کے صدر ہیں۔ایک شفیق اور اچھے انسان ہیں۔اپنی پارٹی ذمہ داریاں انتہائی احسن انداز سے نبھارہے ہیں۔حلقے میں ان کی انتخابی سرگرمیاں بہت اچھے انداز سے جاری ہیں۔ان کے ساتھ پی پی 176 سے میڈم نسیم اختر صاحبہ امیدوار ہیں۔راجہ جنگ سے تعلق رکھتی ہیں ۔ حلقے میں شعبہ خواتین کی ایک کثیر تعداد ان کی شرافت،متانت اور وقار سے خاصی متاثر ہیں ۔ ان کو اپنے اچھے نام و مقام کے سبب پارٹی ٹکٹ ملا ہے۔اپنی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔پی پی 177 سے عاطف حنیف ایڈوکیٹ قصور سے ہیں۔وکلاءبرادری میں ان کا خاصانام ہے۔سیاست میں خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں ہیں۔بھرپور الیکشن مہم چلائے ہوئے ہیں۔امیدوار پی پی 178 سردار ناصر محمود ڈوگر خدمت انسانیت کا ایک خوبصورت اور بلند نام ہیں۔اپنے بہترین دینی،رفاحی اور سماجی کاموں کے حوالے سے حلقے میں خاصے جانے پہچانے جاتے ہیں۔ان کی فہم و فراست اور سیاسی سمجھ بوجھ کا ہرشخص قائل ہے۔یہ انتہائی شفیق،ہمدرد اور ملنسار انسان ہیں۔این اے 132 سے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر الیکشن لڑ رہے ہیں۔یہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔قران و سنہ موومنٹ کے سربراہ ہیں۔پوری دنیا میں ان کا ایک نام ہے۔عرصہ 20 سال سے سیاست میں ہیں۔متعدد شاندار تعلیمی ڈگریوں کے حامل بہت زیادہ تعلیم یافتہ انسان ہیں۔ختم نبوت اور تحفظ ناموس صحابہ کے حوالے سے ان کی جدوجہد اور کوششیں سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے۔یہ انتخابی نشان ”دروازہ ” پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی بھی ان کو حمایت حاصل ہے ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے پی پی 175 میں چوہدری جاوید عثمان امیدوار ہیں جو اپنے علاقے کی ہردلعزیز شخصیت ہیں۔ایک ملنسار،باوقار انسان ہیں۔اپنی بھرپور عوامی رابطہ الیکشن مہم چلا رہے ہیں اور جیت کےلئے پرعزم ہیں۔پی پی 179 سے سید بابر شاہ کھڈیاں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ علاقے میں ان کو خاصی شہرت حاصل ہے۔ایک مشہور و معروف نام ہے۔ہر سیاست دان سے ان کا کافی تعلق واسطہ ہے۔ پارٹی میں بھی یہ کافی ممتاز حیثیت رکھتے ہیں ۔ این اے 133 میں اس جماعت کا ایم این اے کا امیدوار کوئی نہیں ہے مگر پی پی 180 سے پروفیسر مولانا سیف اللہ قصوری ایک علمی و ودینی شخصیت ہیں۔الٰہ آباد کے رہنے والے ہیں۔ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے قران مجید کی مکمل تفسیر بھی لکھی ہوئی ہے۔حلقے میں اپنے دینی ورفاحی کاموں کے حوالے سے عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ انتہائی ملنسار،ہمدرد اور باوقار شخصیت ہیں۔اپنے حلقے میں اپنی بہترین الیکشن کمپین جاری رکھے ہوئے ہیں۔اپنی جیت کےلئے پرعزم ہیں۔پی پی 181 سے مولانا عبدالعزیزمدنی ممتاز عالم دین،فاضل مدینہ یونیورسٹی ہیں جواپنے علاقے کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔حلقے میں ان کا ایک نام ہے ۔ انتہائی شفیق اورہمدردانسان ہے۔خدمت انسانیت کا جذبہ رکھنے والے ہیں۔این اے 134 سے پروفیسر مسزجاوید پتوکی سے تعلق رکھتی ہیں ۔ مرکز یرموک پتوکی میں ایک تعلیمی ادارہ بھی چلا رہی ہے۔علمی و دینی گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ایک نفیس اور باوقار خاتون ہیں۔ان کے ہمراہ پی پی 182 سے حاجی جہانگیر ماجرا ایک انتہائی سلجھے ہوئے معروف سیاست دان ہیں۔پچھلے الیکشن میں بھی حصہ لے چکے ہیں اور کافی ووٹ حاصل کیے تھے۔اس مرتبہ پھر میدان سیاست میں ہیں۔اپنی الیکشن مہم کو شاندار طریقے سے پھر سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔پی پی 183 سے محترمہ حبیبہ صاحبہ پارٹی امیدوار ہیں ۔ ایک سلجھی اور باوقار خاتون ہیں۔حلقہ خواتین میں انہیں ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔علاقے میں نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔اپنی انتخابی مہم کامیابی سے چلائے ہوئے ہیں۔امیدوار پی پی 184 سے چوہدری شفیق گجر بھائی پھیرو شہر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ علاقے میں خدمت انسانیت کے نام سے پہچاننے جاتے ہیں۔انسانیت کاجذبہ ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ایک درد دل رکھنے وا لے شخص ہیں۔ضلع قصور میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب اور آفتوں کے دنوں میں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو نکالا،ان کو کھانے پینے ، پہننے پہنانے اور روزمرہ کی اشیاءضروریہ فراہم کی،یہاں تک کہ بھوک و پیاس سے سسکتے بلکتے جانوروں کو بھی چارہ و پانی مہیا کیا گیا۔کرونا کے دنوں میں غریب ونادار افراد کےلئے 12 ہزار پیکٹس راشن کی تقسیم کی گئی۔اس کے علاوہ یتیم اور بیوگان میں ماہانہ بنیادوں پر راشن اور وظائف کی تقسیم،شدید مہنگائی میں سستی روٹی کے تنور،سستے سبزی وپھل بازارکا قیام۔عیدین پر مسکین اور یتیم بچوں میں نئے کپڑوں اور جوتوں کی تقسیم،غریب مریضوں کی ماہانہ بنیادوں پر امداد،غریب و یتیم بچیوں کی شادی میں معاونت ، عید الفطر پر گفٹ،سوٹ بوٹ اور عید الاضحی پر گوشت اور پکے ہوئے تیارکھانوں کی تقسیم ، رمضان المبارک میں ہزاروں افراد تک گھر کی دہلیز پر مکمل سحری کی تقسیم،روزانہ سحر و افطار کے دسترخوان ، طلبا وطالبات کےلئے فری سمروونٹر کیمپ کا انعقاد ، بیسوں مساجد کی تعمیر ، معاونت اور انتظام و انصرام،فری ڈسپنسری کا قیام،روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور ادویات کی مفت فراہمی، سب سے زیادہ فعال بلڈبنک، مستحق افراد کو آن کال بلڈ مہیا کرنے کی سہولت،شدید موسمی سرد حالات میں ضرورت مندوں میں نئے کپڑوں اور جوتوں کی تقسیم کا سلسلہ اب بھی جاری و ساری ہے۔انسان دوستی کی اس سے بہترین مثال اور کیا ہو سکتی ہے ۔ یقینا ایسے لوگ عطیہ خداوندی اور رب کی طرف سے بہترین انعام ہوتے ہیں۔اگرضلع قصور میں رفاعی و سماجی کاموں کا بغور جائزہ لیا جائے تو اس جماعت کی خدمات قابل تحسین ہے۔ضلع قصور کی قیادت کرنے کے مکمل اہل نظر آتے ہیں ۔ اگر یہ لوگ ضلع قصور کی سیاست میں کامیاب ہوتے ہیں تو خدمت انسانیت اور عدل و انصاف کا وہ حقیقی بول بالا کریں گے کہ جن پر ہمیں ناز ہوگا ۔یقینا ایسی جماعت کا پاکستان میں ہونا ایک اچھا اور نیک شگون ہے۔ضرورت اس امر کی ہے موجودہ ملکی الیکشن میں خود غرض،مفاد پرست جماعتوں کے مقابلے میں ایسے حقیقی محبان وطن اور اصلی پرستاروں کو منتخب کرواکر قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بھیجیں،خود بھی سنوریں اور وطن کو بھی سنواریں،یہی خدمت ، عبادت اور صحیح راہ بھی ہے۔دوسری پارٹیوں سے جو بھی امیدوار ان الیکشن کےلئے آتے ہیں وہ عوام کو سہانے سپنے اور سبز باغ دکھاتے ہیں ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے الیکشن سے پہلے عوام کی خدمت کی اور پھر الیکشن میں آئی اگر الیکشن میں کامیاب ہوئی تو الیکشن کے بعد بھی عوام کی بے لوث خدمت کرےگی ۔اس کے علاوہ ملک کے طول و عرض میں زلزلہ ہو یا طوفان، آندھی ہو یا بارش ہر نامساعد حالات میں اس جماعت کی گراں قدر خدمات ہیں جو کسی صورت بھلائی یا نظر انداز نہیں جاسکتی۔یہی وہ بات ہے کہ جو اسے کل بھی ممتاز بنائے رکھا اور آج بھی اعلیٰ بنا رہی ہے۔