پاکستان

خرم دستگیر خان نے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان نے بیان جاری کیا ہے کہ رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے تک رہے گی،بجلی کی قیمت میں بھی بتدریج کمی لائی جائی گے ۔
میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر برائےبجلی خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ تھرکول سے پیدا ہونے والی بجلی ملک کیلیے تحفہ ہے، دسمبر میں تھرکول سے بجلی پیداوار 1320 میگاواٹ اور آئندہ سال موسم گرما تک 2640 میگاواٹ ہو جائے گی، وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں بھی بتدریج کمی لائی گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کوٹ، حیدر آباد ریل لنک سے ملک بھر میں سستے کوئلہ کی ترسیل ممکن ہو گی، دنیا سے 400 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر ملنے والا کوئلہ تھر سے 40 ڈالر فی ٹن میں دستیاب ہو جائے گا ، تھرکول سے گیس اور سیمنٹ سمیت دیگر صنعتوں کو بھی فائدہ ہو جائے گا ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تھر میں 330 میگاواٹ کے حبکو پاور پلانٹ کا افتتاح بھی کیا تھا ۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق تھر میں 175 ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر بھی موجود ہیں عوام کو بجلی کی فراہمی میں ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا ، جون کے مہینے کیلیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 9 روپے 89 روپے تھی جو کہ اگست کے بلوں میں شامل کی گئی ہے ، رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے ہو جائی گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri