کالم

خطہ پھوٹوہار اور محسن پنجاب کے تاریخی اقدامات

قارئین کرام :پنجاب کابینہ کے تاریخی راولپنڈی اجلاس کی بات شروع کرنے سے پہلے لکھتا چلوں کے صوبہ پنجاب کی خوش قسمتی ہے کےعوامی درد رکھنے والا تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنیوالا کفائت شعاری کی اعلی مثال محسن پنجاب دوبارہ نہیں آئے گا صوبہ پنجاب کی خوش قسمتی ہے کے اس صوبہ کی بھاگ دوڑ محسن نقوی کے سپرد ہوئی ہے مگر اس نوجوان نے بہت کم وقت میں ثابت کردیا ہے کے صوبہ کی بہتری کیسے ہوتی منصوبہ کیسے بروقت مکمل کروائے جاتے ہیں سالہ سال سے رکے ہوئے منصوبے محسن پنجاب کے دور میں مکمل ہورہے ہیں آنے والے دنوں میں صوبہ کے مختلف شہریوں کے ترقیاتی کام مکمل ہوجائیں گے۔ میں دیکھتا ہوں کے محسن پنجاب صوبہ کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہے بات کرتے ہیں پنجاب کابینہ کی راوپنڈی اجلاس کی وزیر اعلی سید محسن نقوی کی زیر صدارت تاریخ میں پہلی بار پنجاب کابینہ کا راولپنڈی میں تاریخی اجلاس منعقد ہوا جس میں خطہ پھوٹوہار کے لیے کابینہ نے مختلف منصوبوں کی منظوری دی مگر میں وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کو محسن پنجاب۔ اسلیے کہتا ہوں کے 8 9 ماہ میں صوبہ پنجاب۔ میں ڈیولپمنٹ ورک جتنی تیزی سے ہوا ہے پاکستان کے تمام صوبوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ہسپتال ہوں سکول ہوں کوئی بھی شعبہ ہو سول بیورو کریسی مثالی تعاون اس وقت صوبہ پنجاب۔ میں دیکھنے کو مل رہا ہے وزیر اعلی پنجاب چیف سیکرٹری آئی پنجاب پنجاب۔ کابینہ۔ کے اراکین صوبہ کی بہتری کے لیے ایک پیج پر چل رہے ہیں یاہاں میں بتاتا چلوں کے ایپکس کمیٹی کا تاریخی اجلاس ہی دیکھ لیں جہاں پر آرمی چیف سید عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی خود اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔ اور وزیر پنجاب انکی کابینہ کی کارگردگی کو سراہتے ہیں لاہور شہر کی بات کی جائے تو شہر میں جاری منصوبہ جات مکمل ہونے جارہے ہیں لیکن لاہور ڈوثرن ہو یا ملتان ڈوثرن جنوبی پنجاب کے ترقی سے محروم علاقہ ہوں نگران وزیر اعلی نے ثابت کردیا ہے کے اگر کام کرنا ہے تو کیسے کرنا ہے جس سے صوبہ ترقی کرے بات کرتے ہیں راولپنڈی ڈوثرن کی تو تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی میں پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے کمیٹی روم میں صوبائی کابینہ کے 28ویں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں نجی ہاوسنگ سکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان کا فیصلہ کیاگیا۔کابینہ نے مختلف اداروں اور محکموں کی جانب سے کاروبار اور دیگر بزنسز کے لئے این او سیز کے اجرا کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مری میں ٹی بی ہسپتال میں جنرل ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو اعلی معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کی منظوری دی گئی اور ڈوڈھچہ ڈیم اور نالہ لئی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔9مئی کے پرتشدد واقعات میں راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس کے جلانے گئے 3 سٹیشز کی بحالی کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی باقائدہ منظوری دے دی گئی ۔ سیف سٹی پراجیکٹ سے راولپنڈی میں جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن اینڈ کیو مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی۔بہاولنگر، فیصل آباد اور لاہور میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹس میں پریذائیڈنگ آفیسرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں کیڈٹ کالج کو آپریشنل کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سنٹرل لائبریری بہاولپور کی اپ گریڈیشن اور تزئین و بحالی کی منظوری دی۔اجلاس میں گورنمنٹ آف پنجاب، ہرن فاونڈیشن اور ہوبارہ فانڈیشن کے درمیان ایم اویو میں دوسری ترمیم کی منظوری دی۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے ممبران کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈکیلئے چیئرپرسن اور ٹیکنیکل ماہرین کی نامزدگی کی منظوری دی۔کمشنر راولپنڈی نے فلاح عامہ کے پراجیکٹ کے بارے میں کابینہ کو بریف کیا جبکہ آر پی او راولپنڈی نے امن عامہ کی صورتحال کے بارے بریفنگ دی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے 7 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔صوبائی وزرا،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ مگر نگران وزیر اعلی خرابی صحت اور ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود بھی اجلاس اور شہر کے مختلف مقامات کے دورے کررہے ہی۔ تاکے شہریوں کی مشکلات کم ہوسکے اور جاری منصوبے جلد از جلد اختتام پذیر ہوسکے بات کرتے ہیں وزیر اعلی کے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کی جہاں پرتاجروں اور صنعت کروں نے وزیر اعلی پنجاب کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور انکی کارگردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے