گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کو 77 سال مکمل ہونے پر پوری قوم آج یوم سیاہ منا رہی ہے۔ حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو کئی دہائیوں سے طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری بھائی بہن اپنے جائز حق کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہر عالمی فورم پر آواز اٹھائی ہے، یہ خطے میں امن کا مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے۔
پاکستان
خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ،گورنر پنجاب
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 63 Views
- 2 مہینے ago