اداکارہ عروہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے انہیں لائیو شو میں سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد خود آکر معافی مانگی۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اداکارہ عروہ حسین نےڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں میں فلم کی شوٹنگ کے درمیان ایک تنازع ہوا تھا جس کے بعد خلیل الرحمٰن قمر نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر مجھے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بعدازاں وہ خود میرے پاس آئے اور گلے لگا کرمعافی مانگی۔ جس پر میں نے انہیں معاف کردیا مگر ایک بات میں نے ان سے کی تھی کہ آپ نے تنقید تو ٹی وی پر بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگ رہے ہیں۔میزبان احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عروہ نے انکشاف کیا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے سرکاری ٹی وی چینل پر بیٹھ کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بعد ازاں انہوں نے مجھے گلے لگا کر معافی مانگ لی تھی۔
عروہ نے واقعہ کی تفصیل بتائی اور کہا کہ دراصل میں نے خلیل الرحمٰن قمر کی لکھی ہوئی فلم چھوڑی نہیں تھی، جب میں تیار تھی تو شوٹنگ منسوخ ہو گئی تھی، جب فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اُن دِنوں میرے پاس وقت نہیں تھا اور میں دوسرے پروجیکٹ میں مصروف تھی۔اداکارہ نے کہا کہ اس بات پر خلیل الرحمٰن قمر بہت ناراض ہوئے اور مجھ پر ٹی وی پر بیٹھ کر کڑی تنقید کی تھی، بعد ازاں وہ مجھ سے ملے اور مجھے گلے لگا کر معافی مانگی اور کہا کہ تم میری بیٹی ہو۔
دوران انٹرویو انہوں نے مزید بتایا کہ اس پر میں نے خلیل الرحمٰن قمر سے کہا تھا کہ آپ نے تنقید تو ٹی وی پر بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے عروہ کے ساتھ کام کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ عروہ کے ساتھ کام کرنے کو خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ قرار دیا تھا۔
انٹرٹینمنٹ
خلیل الرحمٰن نے عروہ حسین سے معافی کیوں مانگی ؟، سچ سامنے آگیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 927 Views
- 2 سال ago