پاکستان جرائم

دبئی سے ڈی پورٹ3 مسافر سیالکوٹ ایئر پورٹ پر گرفتار

دبئی سے ڈی پورٹ3 مسافر سیالکوٹ ایئر پورٹ پر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے امیگریشن سرکل کے عملے نے دبئی سے ڈی پورٹ کیے گئے 3 مسافروں کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔گجرات کے رہائشی تینوں مسافر جعلی پاسپورٹس اور دستاویزات پر دبئی سے سوئیڈن جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق گجرات کے رہائشی عبدالرحمن کے پاس فرضی نام عاصم نذیر اور انعام الحق کا پاس فرضی نام اکبر علی کا جعلی پاسپورٹس تھا، علی حیدر سہولت کار کے طور پر دونوں مسافروں کے ساتھ تھا۔ ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد پاکستان سے 30 نومبر کو زمینی راستے سے ایران پہنچے تھے، ایران میں قیام کے دوران ان کے ایجنٹ میاں کریم نے دبئی کے راستے جعلی دستاویزات پر ان کے سوئیڈن کے اگلے سفر کا انتظام کیا تھا۔حکام نے بتایا ہے کہ عبدالرحمن اور انعام الحق کے فرضی ناموں سے جعلی پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات کے بدلے 20 لاکھ روپے وصول کیے گئے، وہ ایران سے دبئی پہنچے اور دبئی ایئر پورٹ پر ٹرانزٹ کے دوران ایمریٹس سیکیورٹی حکام نے تینوں مسافروں کی دستاویزات کی چھان بین کی۔پاسپورٹس اور سفری دستاویزات جعلی ثابت ہونے پر انہیں فوری دستیاب سیالکوٹ کی پرواز پر پاکستان بھیج دیا گیا۔ حکام کے مطابق انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف ائی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے