سا ئنس و ٹیکنالوجی

دبئی میں آئی فون 14 کا سٹاک منٹوں میں فروخت ہوگیا

دبئی میں آئی فون 14 کا سٹاک منٹوں میں فروخت ہوگیا

دبئی مال اسٹور میں تمام آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس ڈیوائسز فروخت شروع ہونے کے صرف 45 منٹ بعد ہی سارا سٹاک فروخت ہوگیا۔


متحدہ عرب امارات ان پہلے ممالک میں شامل ہے جہاں امریکی ٹیک فرم ایپل نے اپنے جدید ترین اسمارٹ فونز متعارف کروائے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دبئی مال ایپل سٹور کے باہر سیکڑوں لوگ قطار میں رات سےکھڑے رہے کہ کب سٹور اوپن ہو اور وہ آئی فون 14 خریدنے والے پہلے لوگوں میں سے ہوں۔دبئی مال ایپل سٹور صبح 8 بجے کھلا اور کھلنے کے صرف 45 منٹ بعد ہی آئی فون 14 کاسارا سٹاک فروخت ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے