اسلام آباد کی سیشن عدالت نے درخواست ضمانت پر پی ٹی آئی کے بانی کے 6 اور ان کی اہلیہ کو آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے 6 اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وکلا نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی بانی کی ویڈیو لنک حاضری اور بشریٰ بی بی کی پیشی کے احکامات تھے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی بانی بشریٰ بی بی کو ویڈیو لنک پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔
پاکستان
جرائم
درخواست ضمانت کا معاملہ ، آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی آن لائن حاضری کا حکم
- by Daily Pakistan
- فروری 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 918 Views
- 1 سال ago
