دفاعی نمائش آئیڈیاز میں غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے طے پاگئے، جس کے بعد پاکستان میں تیار کی گئی بم پروف گاڑیاں اب برآمد بھی کی جائیں گی۔نجی شعبے کے تحت مسلح افواج کی ضروریات کے عین مطابق بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیاں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق مقامی سطح پر تیار کی جارہی ہیں۔گاڑی کی تیاری کے بعد اس پر فائرنگ کرکے ٹیسٹنگ بھی کی جاتی ہے۔ پسنجر کمپارٹمنٹ کے علاوہ انجن روم ، بیٹری اور فیول ٹینک کو بھی پروٹیکشن دی جاتی ہے۔گاڑی کے ٹائروں میں رن فلیٹ لگائے جاتے ہیں جو ٹائر برسٹ ہونے کے بعد پچاس کلومیٹر تک چلتے ہیں۔ان گاڑیوں کی ایکسپورٹ سے ایک طرف اس شعبے میں پاکستان کی تکنیکی ساکھ بہتر ہوگی تو دوسری طرف یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر مسلح افواج کے ساتھ ملکی دفاع میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔
پاکستان
دفاعی نمائش آئیڈیاز میں غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے طے پاگئے
- by Daily Pakistan
- نومبر 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 62 Views
- 1 مہینہ ago