دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس ’کوپ 28‘ کے موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ کوپ 28 کے دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کی درمیان ملاقات طے نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ورلڈ کپ فائنل میچ میں آسٹریلیا کی حمایت کرنے والے 7 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، بھارت دہشتگردی اور دہشتگردی سے متعلق کالے قوانین کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دبانے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔
پاکستان
دفتر خارجہ نے کوپ 28 میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان مسترد کردیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 414 Views
- 12 مہینے ago