میں اس وقت سعودیہ کے شہر جدہ میں ہوں جب سے یہاں آیا ہوں یقین کریں دل دکھتا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے ہمیں کہاں سے کہاں پہنچا دیا پہلے برصغیر کو انگریز سونے کی چڑیا کہہ کر لوٹتے رہے اب پاکستان جو واقعی سونے کی چڑیا ہے اسے انگریز کے غلاموں نے لوٹ لوٹ کر بدحال کردیا میں یہ بات بھر پور اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ حکمران آج سے لوٹنا بند کردیں تو پاکستان سالوں میں نہیں بلکہ چند مہینوں میں واپسی کا سفر شروع کردیگا جو قیام پاکستان کے بعد رک گیا تھا ملک سے باہر نکلیں تو احساس ہوتا ہے کہ دنیا۔نے جس تیزی کے ساتھ ترقی کا سفر شروع کررکھا ہے ہم اتنی ہی تیزی کے ساتھ پستی کی طرف گامزن ہیں بیرون ملک جانے والوں کو تو ہماری جاہلیت کا اندازہ ائر پورٹ سے ہی ہو جاتا ہوگا بدتمیز سٹاف غیر متزلزل پروازیں تھانیدار قسم کی ائر ہوسٹس اور امیگریشن سے لیک اے ایس ایف تک کا بیہودہ رویہ یہ ایک دو دنوں میں نہیں ہوا کئی دھائیوں کے بعد بڑی مشکل سے ہمارے حکمرانوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا ہے لاہور سے سعودیہ تک کے سفر کی داستان اور یہاں پر پاکستانیوں کے جذبات بعد میں لکھتا رہونگا پاکستان کے حالات پر دل بہت دکھی ہے خیالت تبدیل کرے کیلئے سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہیں جہاں دوستوں کی محفل میں پھل جھڑیاں چل رہی ہیں آپ پڑھیں اور دل بہلائیں دل جلانے کی باتیں تو چلتی رہیں گی ۔
شیخ کا بیٹا اپنے باپ سے ۔۔
ابو تھوڑی دیر ٹی وی دیکھ لوں پڑھ پڑھ کر تھک گیا ہوں۔
شیخ ۔ٹھیک ہے دیکھ لو،مگر آن نہیں کرنا۔ایک ہی میری سھیلی تھی علیشہ آج اس نے بھی بتا دیا بھائی میں علی شاہ ہوں۔ دوبچوں کی ماں کو آنٹی کہہ دیں تو غصہ کر جاتی ہیں اور ادھر ہم ہیں کہ بنا شادی کے انکل بنے ہوئے ہیں۔
پورے 23سال ہو گئے ہیں اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔
دعا کرو میری شادی ہو جائے۔
کیا یہ سچ ہے ؟لڑکیاں سردیوں میں نہاتی نہیں انکا کہنا ہے کہ نہانا لازمی نہیں بندے کادل صاف ہونا چاہئے ٹک ٹاک والوں نے تو آپس میں شادیاں بھی کرلی اور Facebookوالے قیامت تک یہ ہی پوچھتے رہیں گے کہ قسم کھا لڑکی ہو یا لڑکا۔ ترس جا گے میر پوسٹوں کے لئے بس مجھے اک بار جانو تو مل جانے دو ۔ آج کل وہ بچے بھی محبت میں پاگل ہوئے ہیں جن کو گاڑی میں جگہ نہ ملے تو آنٹیاں کہتی ہیں بیٹا تم گود میں بیٹھ جا ۔ جج: تم پر الزام ہے کہ تم نے 25سال سے اپنی بیوی کو ڈرا دھمکا کے کنٹرول میں رکھا ہے ملزم: لیکن سر…
جج: صفائی نہیں طریقہ بتا طریقہ۔ سائیکالوجی کے مطابق ایک لڑکی 6 گھنٹے سے زیادہ راز نہیں رکھ سکتی۔
دوکاندار: کیسا سوٹ دکھاں باجی؟ عورت: پڑوسن تڑپ تڑپ کہ مر جائے ایسا ۔ کبھی کبھی میرا نیٹ بھی ایسے چلتا ہے جیسے دولہن لہنگا پہن کے چلتی ہے۔ہیں مجھ ہو ہے۔
فاصلہ رکھیں پیار تو الحمداللہ ہونا نہیں ہے خوامخوہ لڑائی ہوجائے گی ۔
رفتہ رفتہ وہ ہم سے اتنے اِمپریس ہوگئے پہلے جسٹ فرینڈ پھر بیسٹ فرینڈ اور پھر انفرینڈ ہوگئے۔
ڈاکٹر کے پاس جائیں تو چنگی طرح چاول کھا کر جائیںکیونکہ سب سے پہلے اس نے یہی بند کروانے ہیں ۔
یہ ڈرانی فلمیں بنانے والے دروازے کو تیل کیوں نہیں لگاتے چررر کی آواز سے ہی آدھی جان نکل جاتی ہے۔
آج کی ضروری بات چیونگم کھاتے وقت معدہ یہ تو ضرور سوچتا ہو گایہ بندہ کیا کھا رہا ہے جو نیچے نہیں پہنچ رہا۔بچپن میں صابن کھایا تھاالحمداللہ دل آج تک صاف ہے۔ امریکہ میں محبت کی نشانی پھول انڈیا میں میوزک اور پاکستان میں ایزی لوڈ۔ایڈمن کی بھی کیا زندگی ہے گھر میں گھر والے اگنور کرتے ہیں اور گروپ میں ممبرز۔
آج میں نے بہت بڑی ریسرچ کی ہے ہم چپل کے بغیر تو چل سکتے ہیں پر چپل ہمارے بغیر نہیں چل سکتی میرا پوسٹ لکھنااور آپکاپوسٹ کو پڑھناہائے کتنا پڑھا لکھا تعلق ہے ہمارا ایک چاند اور دو تارے سوئے ہوئے ممبرز کو بندہ رکھ رکھ کے تھپڑ مارے مجھ سے بھی حال چال پوچھ لیا کرومیں”دہشت گرد” تھوڑی ہوں ایک مچھر لڑکی کے ہونٹ سے اٹھ کر میری چائے میں گر گیامیں نے اس کو نکال کر پھینکااور کہا: حرامی!!مزے وہاں اورغسل یہاں ۔ ان باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا صرف دھیان ادھر اوھر کرنے کیلئے ہے اگر کسی کے ساتھ کوئی واقعہ حادثاتی طور پر مماثلت رکھتا ہو تو پھر بھی سنجیدہ نہیں ہونا اگر کوئی سنجیدگی کو سمجھتا ہے تو پلیز پاکستان کے لیے سنجیدہ ہوں ٹھگوں اور نوسر بازوں سے بچیں آپ کو تو برباد کر ہی دیا اپنی نسلوں کو غلامی سے بچا لیں ۔
کالم
دل دکھتا ہے مگر
- by Daily Pakistan
- نومبر 23, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 564 Views
- 2 سال ago