پاکستان صحت

دنیا بھر میں 2.2 بلین افراد بینائی کی کمزوری یا نابینا پن کا شکار

پنجاب بھر میں آشوب چشم کے 10ہزار 269نئے مریض رپورٹ ہوگئے

میجر جنرل (ر) رحمت خان نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 2.2 بلین افراد بینائی کی کمزوری یا نابینا پن کا شکار ہیں جن میں سے 1 ارب افراد کو بروقت علاج کے ذریعے اس بیماری سے بچایا جا سکتا تھا پاکستان میں تقریباً 20 لاکھ افراد آنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہیں جبکہ ان میں سے 80 فیصد کو بروقت علاج کے ذریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے بینائی کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد عالمی سطح پر لوگوں کی توجہ نابینا پن اور بینائی کی کمزوری کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے ضرورت مندوں کو آنکھوں کی دیکھ بھال کی فراہمی میں ایک بڑی رکاوٹ مطلوبہ سہولیات کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے کہ ہر کسی کو اعلیٰ معیار کی طبی خدمات تک رسائی حاصل ہوانہوں نے کہا کہ ہم بچوں پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مریضوں کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف سرگرمیوں کرتے رہتے ہیں پروفیسر ڈاکٹر طیب افغانی نے کہا کہ پاکستان میں اندھے پن کا زیادہ تر تعلق آبادی میں اضافے اور مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں تاخیر سے ہے آگاہی سیشن میں دیگر ماہرین امراض چشم نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کی آنکھوں کا بروقت چیک اپ یقینی بنائیں اگر کوئی بچہ سر درد اور آنکھوں میں پانی آنے کی شکایت کرتا ہے، تو اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ وہ بصارت کی کمزوری کاشکار ہووالدین کو بچوں کی آنکھوں کے ماہر سے مشورہ کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے ڈاکٹروں نے آنکھوں پر ذیابیطس کے اثرات پر بھی بات کی اور مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ بلا تاخیر ماہرین سے اپنی آنکھوں کا معائنہ کرائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri