اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ این آر او2شرمناک ہے جس میں 1100ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی دی جارہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ قوم این آر او ایک کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ان دو مجرم خاندانوں اور ان کے حواریوں کی لوٹ مار نے10برس میں ہمارا قرض4گناہ بڑھا دیا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ این آ او 2پہلے سے بڑھ کر شرمناک ہے،این آر او2کے تحت11سو ارب روپے کی کرپشن کیسز کو معافی اور استثنیٰ دیا جارہا ہے۔قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ڈاکہ ہے۔
پاکستان
دو مجرم خاندانوں کی لوٹ مار نے10برس میں قرض4گنا کردیا،عمران خان
- by Daily Pakistan
- دسمبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 582 Views
- 2 سال ago