خاص خبریں

دھرنا پورے پاکستان اور نوجوانوں کی امید ہے ، حافظ نعیم الرحمان

دھرنا پورے پاکستان اور نوجوانوں کی امید ہے ، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کے لیے دھرنا پورے پاکستان اور نوجوانوں کی امید ہے جو پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لیاقت باغ روڈ پر بڑے اجتماع جس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، سے دھواں دار خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے آپ کو شدید گرمی میں دھرنا دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ اگر پرعزم ہیں تو حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، کچھ لوگ اور قوتیں پاکستان کے نوجوان کو مایوس کرنا چاہتی ہیں، پاکستان کو توڑنے والے سن لیں یہ دھرنا پاکستان کو جوڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، جماعت اسلامی کے دھرنے میں ہر صوبے کی نمائندگی ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم تقسیم ہوں گے تو وہ طاقتور ہوں گے، ہم متحد ہوگئے تو طبقہ بدمعاشہ کو شکست ہو جائے گی اور حقیقی معنوں میں ملک اشرافیہ اور ڈکیٹروں سے آزاد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے