دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران سے رابطے جاری رکھیں گے، پاکستان دشمنی بڑھانے پر آمادہ نہیں، ترجمان دفتر خارجہ ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران سے رابطے جاری رکھیں گے، پاکستان کسی سے دشمنی بڑھانے کو تیار نہیں۔اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کا نام مرغبر، سرمچار رکھا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ آج صبح پاکستان نے ایران کے شہر سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایک مربوط آپریشن کیا اور انٹیلی جنس پر مبنی اس آپریشن میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستان
دہشتگردی خاتمے کیلئے ایران سے رابطے جاری رکھیں گے، پاکستان دشمنی بڑھانے پر آمادہ نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
- by Daily Pakistan
- جنوری 18, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 342 Views
- 11 مہینے ago