انٹرٹینمنٹ خاص خبریں

راولپنڈی، گھر میں آگ لگنے سے بزرگ خاتون جھلس کر جانبحق، ایک خاتون زخمی

راولپنڈی، گھر میں آگ لگنے سے بزرگ خاتون جھلس کر جانبحق، ایک خاتون زخمی

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں رات گئے گھر میں آگ لگنے سے بزرگ خاتون جھلس کر جانبحق، ایک خاتون زخمی ہو گئی فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا،فائر ٹینڈرز اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا،لواحقین کے مطابق رات کو گیس ہیٹر جلا کر سو گئے تھے، قریب پڑے کپڑوں کو آگ نے پکڑ لیا،جانبحق خاتون کی شناخت 100 سالہ سارہ بی بی کے نام سے ہوئی، جو کہ مکمل طور پر جل گئیں،دوسری خاتون کی شناخت 66 سالہ رابعہ کے نام سے ہوئی، جو کہ جھلس کر زخمی ہوئیں،ریسکیو اہلکاروں نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہپستال منتقل کر دیا،جانبحق خاتون کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے