خاص خبریں صحت

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر ،انتظامیہ اور محکمہ صحت کے قابو سے باہر ہو گیا

ضلع بھر میں ڈینگی مچھر کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے گہزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 21افراد میں ڈینگی وایرس کی تشخیص کی گئی ،محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریض کی تعداد 389

ڈینگی مچھر ،انتظامیہ اور محکمہ صحت کے قابو سے باہر ہو گیا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 72 مریضوں میں ڈینگی وایرس مثبت آگیا رواں برس ڈینگی کے مریض کی تعداد 1882 تک پہنچ گئ ہے الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے 2 مریضوں کی حالت تشویشناک رواں برس ڈینگی کے باعث 3 افراد جانبحق ہوچکے ہیں الائیڈ اسپتالوں میں داخل راولپنڈی کے ڈینگی مریضوں کی تعداد 139 ہے محکمہ صحت کےترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی مرض پر قابو پانے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنے گھر گلی محلے اور اطراف کو صاف ستھرا رکھیں اور حکومت کی جانب سے دئیت جانے والے احکامات پر سختی سے عمل کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے