قارئین کرام! پاکستان ایک پرامن ، پ ُرخلوص،محنتی اور ایک عظیم قوم کی دھرتی ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں کئی اُتارچڑھاﺅآئے لیکن وطن عزیز کی قوم نے ہمیشہ اپنے وطن کامان،سمان اورسب کچھ قربان کیا۔پاکستان کی دوستی کی دُنیا میں مثال دی جاتی ہے۔پاک چین دوستی کا عظیم رشتہ دُنیا میں ایک مثال ہے ۔لیکن ایک ایسا ملک اورقوم بھی ہے جس کیساتھ پاکستان اورخصوصاًہندوستان کے مُسلمانوں کی محبت،عقیدت اور دوستی کی تاریخ صدیوں پرمحیط ہے ۔اور وُہ ملک ہے ترکیہ۔پاکستان پرجب بھی کٹھن وقت آیاترک قوم اور حکومت نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی قوم کواپنا بھائی اور دوست سمجھ کربھرپور ساتھ دیااِسی طرح ترکیہ پربھی جب بھی کوئی امتحان آیاپاکستانی قوم ،حکومت پاکستان نے ہمیشہ بھائی ہونے کا حق اداکیا۔گزشتہ سال تُرکیہ میں زلزلہ کے بعد ہونیوالے نقصانات اور اِس کٹھن مرحلہ پرپاکستان نے ترک بھائیوں کی بھرپور مدداورتعاون کیا۔مسلم لیگ ن اورمیاں برادران کی ایک خاصیت جوانہیں تمام ترسیاستدانوں سے یکساں کرتی ہے وُہ ہے دوست ممالک کااِن پربھرپور اعتماد۔سابق وزیر اعظم وصدرمسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمدشہبازشریف کے نہ صرف ترک صدررجب طیب ایردوان سے برادرانہ مراسم ہیں بلکہ جب بھی پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت رہی رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے کئی دورے کئے اور دونوں ممالک کے درمیان نئے اورتاریخی تعلقات کے دور کاآغاز ہوا۔گزشتہ روزجب ترک صدررجب طیب ایردوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچے تووزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے نور خان ایئربیس پر اِن کا بھرپوراستقبال کیا ۔ معززمہمان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور روایتی لباس میں ملبوس سکول کے بچوں نے انکو خوش آمدید کہاجبکہ ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں انکا استقبال کیا۔پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے JF-17 طیاروں نے معززمہمان کا فضائی استقبال کیا اور انکے جہاز کو اپنے حصار میں اسلام آباد لائے۔وزیر اعظم ہاﺅس پہنچنے پر معززمہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف نے معززمہمان کااستقبال کیا۔استقبالیہ تقریب میں دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کی کابینہ ارکان سے مصافحہ اور تعارف کروایا۔اِس موقع پردونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔اِس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط تبادلے بھی ہوئے جس میں ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے شرکت کی۔دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات کے ایک نئے دورکا آغاز ہوا ۔ترکیہ-پاکستان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس میںایکسپورٹ کریڈٹ بینک آف ترکیہ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی ڈیکلیریشن ،سینٹرل بینک آف ترکیہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تکنیکی تعاون کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت ،سامان کی تجارت بڑھانے کے معاہدے کے حوالے سے مشترکہ وزارتی اسٹیٹمینٹ ،صنعتی پراپرٹی میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت، تجارت میں استعمال ہونے والے اوریجن سرٹیفکیٹس کی تصدیق کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت ،سماجی اور ثقافتی مقاصد کے لئے ملٹری اور سول پرسنیلز کے تبادلے کی مفاہمتی یادداشت ،ائیر فورس الیکٹرانک وارفیئر کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت ،ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت اور تعاون کا پروٹوکول ،ترکیہ کے سیکریٹریٹ آف ڈیفنس انڈسٹریز اور پاکستان کی وزارت دفاعی پیداوار کے درمیان مفاہمتی یادداشت ،ترکیہ کی ایرو اسپیس انڈسٹریز اور نیول ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ، پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت ،حلال تجارت کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت ،لیگل میٹرولوجی انفرااسٹرکچر کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت ،زرعی بیجوں کی پیدوار کے حوالے سے تعاون کا معاہدہ ،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہائیڈروکاربنز کے شعبے میں تعاون کے معاہدے میں ترمیم کا پروٹوکول ،انرجی ٹرانزیشن کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت ،کان کنی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت ،پانی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ،تعلقات عامہ اور ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت ،میڈیا اور ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت،تقافت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ،آڈیو-وژول سروسز کی کو-پروڈکشن کا معاہدہ ،مذہبی خدمات اور مذہبی تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت ،صحت اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔وزیر اعظم ہاﺅس میں ہی ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے منعقدہ تقریب میںسیکٹر ایف ایٹ۔ایف نائن انٹرچینج کوترکیہ کے صدر کے نام سے منسوب کردیا۔تقریب میں رجب طیب ایردوان انٹر چینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔
(جاری ہے)
کالم
رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان !
- by web desk
- فروری 15, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 280 Views
- 10 مہینے ago

