کھیل

رضوان کا بیٹنگ کمپنی کا لوگو چھپانے پر ملتان سلطانز نے موقف پیش کردیا

رضوان کا بیٹنگ کمپنی کا لوگو چھپانے پر ملتان سلطانز نے موقف پیش کردیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں کپتان محمد رضوان کی جانب سے مبینہ بیٹنگ ویب سائٹ کا لوگو چھپانے پر ملتان سلطانز کا موقف سامنے آگیا۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرنچائز کے چیف آپریٹنگ آفیسر حیدر اظہر نے کہا کہ مذکورہ کمپنی 2، 3 برس سے پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کررہی ہے، تمام ضروری کارروائی پوری کرنے اور بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ہی کنٹریکٹ کیا گیا تھا۔اگر ہمارا کوئی پلیئر اسے مناسب نہیں سمجھتا تو ہمیں اس کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، ملتان سلطانز کا اسکواڈ فیملی کی طرح ہے۔قبل ازیں لاہور قلندرز کے خلاف پہلے کوالیفائر کے دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کٹ اسپانسر کا لوگو چھپا دیا تھا اوروہ ٹیپ لگا کر میچ میں شریک ہوئے تاہم دیگر تمام کھلاڑیوں نے لوگو والی شرٹس پہن کر میچ میں حصہ لیا۔دوسری جانب پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ محمد رضوان کے کٹ اسپانسر کا لوگو چھپانے کے معاملے سے آگاہ ہیں مگر یہ فرنچائز اور اسپانسر کمپنی کا معاملہ ہے، بورڈ کا اس سے کوئی تعلق نہیں، ملتان سلطانز ٹیم کی انتظامیہ سے رابطے کی کوشش ناکام رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri