بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.4°C
Saturday, 11 July 2026 | پاکستان: 26 محرم 1448

عمران خان کیجانب سے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ چیلنج، رجسٹرارآفس کا اعتراض

Friday, 17 March, 2023

اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انڈرٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔عمران خان کی وارنٹ منسوخی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کردیئے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے۔ جس معاملے پر پہلے ہائیکورٹ فیصلہ کر چکی دوبارہ کیسے سن سکتی ہے۔ کسی پٹیشن پر کیسے بلیکنٹ آرڈر جاری کیا جا سکتا ہے؟سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *