وفاقی ادارہ شماریات نے 2021 کی پہلی ششماہی کے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر 2021 تجارتی خسارہ 25 ارب47کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔
رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ کے دوران برآمدات 15ارب 10کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران درآمدات کا حجم 40 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا، 6 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں برآمدات میں 24.71 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں درآمدات 65.94 فیصد بڑھیں۔
دسمبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 74 کروڑ ڈالر رہیں اور 7ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالرکی درآمدات کی گئیں، دسمبر 2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 99 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا