پاکستان

ریاستی اداروں کیخلاف پوسٹ کا معاملہ: صنم جاوید کی درخواست ضمانت مسترد

ریاستی اداروں کیخلاف پوسٹ کا معاملہ: صنم جاوید کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور کی سیشن عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما صنم جاوید کی ریاستی اداروں کے خلاف غیر مصدقہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔
صنم جاوید نے درخواستِ ضمانت میں مقف اپنایا تھا کہ الزامات بیبنیاد ہیں تاہم دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے درخواستِ ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے دلائل کے حق میں مواد پیش کیا۔
یاد رہے کہ صنم جاوید جوڈیشنل ریمانڈ پر ہیں۔ایف آئی اے نے صنم جاوید پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ شیئر کرنے پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے