لاہور: پنجاب میں ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن اور انہیں سالانہ بنیادوں پر لائسنس جاری کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی ، ترقی یافتہ ممالک کی طرح مخصوصی علاقوں میں جدید ڈیزائن کی ریڑھیاں لگوانے کیلئے قابل عل تجاویز طلب کرلی گئیں ۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ آفس کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر نویر انے نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ابراہیم مراد نے کہا کہ ریڑھی بانوں کی رجسٹر یشن اورانہیں سالانہ بنیادوں پر لائسنس جاری کرنے کاجائزہ لیاجائے ۔ ترقی یافتہ ممالک کی طرح مخصوص علاقوں میں جدید ڈیزائن کی ریڑھیاں لگوانے کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں ۔ریڑھیوں پر کھانے پینے کی چیزیں اور دیگر ضروری اشیا فروخت کی جاسکیں گی ۔ رجسٹر یشن اور نمبر پلیٹ لگانے سے ریڑھی بانوں کی عزت افزائی اور ان میں احساس تحفظ پیدا ہوگا۔
معیشت و تجارت
ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن ، سالانہ بنیادوں پر لائسنس جاری کرنے منصوبہ بندی ،تجاویز طلب
- by Daily Pakistan
- مئی 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1379 Views
- 2 سال ago