معیشت و تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی

state bank

کراچی:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور تاریخ میں پہلی بار مرکزی بینک کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر29کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کی کمی سے6ارب ڈالرز سے بھی نیچے آکر5ارب 82کروڑ19لاکھ ڈالرز کی تشویشناک سطح پر پہنچ گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس5ارب88کروڑ53لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔یوں مرکزی بینک کے ذخائر کی سطح کمرشل بینکوں سے بھی کم ہوگئی ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر11ارب 70کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri