غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں سرینگر ہوائی اڈے سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ اور ہوائی اڈے کے حکام سے ان کی زمینیں خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سرینگر کے علاقوں نارو ، اچھگام اور گڈسوتھ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگ پریس انکلیو سرینگر میں جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔احتجاج کرنے والوں میں سے ایک غلام نبی بٹ نے کہا کہ یہ زمینیں کریوا ڈمڈور کے علاقے میں آتی ہیں جو مجموعی طور پر 168کنال ہے اور 1947ء سے بھارتی فضائیہ اور سرینگر ہوائی اڈے کے حکام کے قبضے میں ہے اور ہمیں صرف 155 روپے فی کنال مل رہے ہیں۔مکینوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ اور ایئرپورٹ کے زیراستعمال ان کی زمین کا حساب نہیں لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس سلسلے میں حکام کو لکھتے رہے ہیں لیکن ہمیں کوئی جواب نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک مذاق ہے کہ ہمیں ماہانہ 155 روپے دیے جاتے ہیں اور وہ بھی کئی مہینوں کی تاخیر کے بعد ملتے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں 155 روپے کی جو معمولی رقم ملتی ہے وہ بھی 7ماہ کے عرصے کے بعد جاری کر دی جاتی ہے اور رقم جاری کرانے کے لئے انہیں اپنی جیب سے پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔زمین کے مالکان نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں زمین واپس دی جائے۔ ہم کسی بھی طرح کا معاوضہ نہیں چاہتے۔
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
زمینوں پر بھارتی فضائیہ کے جبری قبضے کے خلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ
- by Daily Pakistan
- جنوری 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 729 Views
- 2 سال ago