پاکستان

سائفر ڈرامے پر عمران خان نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ، وزیر اطلاعات

سائفر ڈرامے پر عمران خان نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ، وزیر اطلاعات

کراچی : وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سائفر ڈرامے پر عمران خان نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا۔پی پی رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار کے لالچ میں قوم کو ہر روز کوئی نیا جھانسہ دیتے ہیں ، لیڈر وہی ہوتا ہے جو اپنی سوچ سے قوم کو آگے لے کر جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواری اداروں پر مسلسل حملے کررہے ہیں ، خدا کیلئے عوام اپنے ذہن اور عقل کو کھولیں ، عمران خان کے حمایتی شرپسند پاکستان کونقصان پہنچا رہے ہیں ، سابق وزیراعظم ملکی اداروں کیخلاف کس حد تک گرسکتا ہے سب نے دیکھ لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے