دنیا

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ آج، ایاز صادق شرکت کریں گے

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ آج، ایاز صادق شرکت کریں گے

ڈھاکہ:بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیا کو آج ڈھاکا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔خالدہ ضیا کے انتقال کے بعد بنگلہ دیش میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ ڈھاکا میں پارلیمنٹ ہاس کے سامنے ادا کی جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نماز جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کو سابق صدر اور ان کے شوہر ضیا الرحمان کے پہلو میں قومی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا، جبکہ سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے نماز جنازہ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک کے سربراہان اور اعلی وفد بھی شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ خالدہ ضیا جگر کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے ڈھاکا کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم گزشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جا ملیں، وہ بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جبکہ انہیں مسلم دنیا میں بے نظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔انہوں نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے