پاکستان کے سابق صدر اور پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد گزشتہ روز دبئی میں انتقال کرگئے، انتقال کے وقت ان کی عمر79 برس تھی۔ وہ امریکن ہاسپٹل دبئی میں زیر علاج تھے۔جنرل پرویز مشرف 1943 میں غیرمنقسم ہندوستان کی راج دھانی دلی میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے والدین کے ہمراہ کراچی منتقل ہوگئے۔ 1964 میں 29 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے فارغ التحصیل ہوئے اورآرٹلری رجمنٹ کی 61 ویں ایس پی یونٹ میں کمیشنڈ حاصل کیا، اسی یونٹ کی کمانڈ بھی کی۔آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی، رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز لندن میں زیر تعلیم رہے۔ انھوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔اکتوبر 1998 میں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف کوآرمی چیف مقرر کیا، 12 اکتوبر 1999 کو انھوں نے حکومت کا تختہ الٹ دیا اور ملک کے چیف ایگزیکٹیو بھی بن گئے۔20 جون 2001 کو ریفرنڈم کرا کے صدر مملکت بن گئے۔ انھوں نے 2007 میں آرمی چیف کا عہدہ چھوڑ دیا اور بطور سویلین صدر کا منصب سنبھالا۔ جنرل مشرف کا دور پاکستان کی تاریخ میں کئی اعتبار سے یاد رکھا جائے گا۔انھوں نے کارگل کی متنازعہ جنگ لڑی، منتخب وزیراعظم کا تختہ الٹا، آئین معطل کیا، ایل ایف او کو آئین کا حصہ بنایا جس کے تحت 58 ٹو بی کے تحت اسمبلیاں توڑنے کا اختیار واپس صدر پاکستان کو دے دیا گیا۔
خاص خبریں
سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کرگئے
- by Daily Pakistan
- فروری 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 559 Views
- 2 سال ago