بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگانے سے قبل مصطفی کمال اپنے گریبان میں جھانکیں،ترجمان سندھ حکومت

Monday, 6 February, 2023

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگانے سے قبل مصطفی کمال اپنے گریبان میں جھانکیں۔ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا کر کراچی کے عوام کی توہین کی گئی ہے۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اور ان کی جماعت نے ٹھپے لگانے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، وہ اپنی جماعت کے بانی کی زبان بول رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال جان چکے کہ کراچی کی عوام انہیں مسترد کرچکی ہے۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف سے ایم کیو ایم نے راہ فرار اختیار کی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں