سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی لندن میں مڈل ٹیمپل سے روانہ ہو گئے، جہاں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ان کے خلاف احتجاج کیا گیا۔پی ٹی آئی کے کارکن شام سے لندن کے مڈل ٹیمپل کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔اس موقع پر ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ماڈل ٹیمپل میں بطور بینچرز شمولیت کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا ہے۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے لیے مڈل ٹیمپل کا بینچر بننا اعزاز ہے، جو عدلیہ میں اعلی عہدوں پر فائز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو اس سال مئی میں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔انہوں نے اسی عظیم قانونی درسگاہ سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی اور ان کے والد قاضی عیسی بھی مڈل ٹیمپل کے گریجویٹ تھے۔قاضی فائز عیسی نے مڈل ٹیمپل کی انتظامیہ کو لکھا تھا کہ وہ 25 اکتوبر کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں جس پر ان کے اعزاز میں تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔
پاکستان
دنیا
سابق چیف جسٹس مڈل ٹیمپل سے روانہ ، PTIکا احتجاج
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 137 Views
- 2 مہینے ago