الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت ساتویں الخدمت یوتھ گیدرنگ بعنوان ’راہِ نور‘ 14 جنوری کو ایوانِ اقبال میں منعقد ہوگی۔نوجوانوں کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے الخدمت یوتھ گیدرنگ میں موٹیویشنل، انفارمیشن ٹیکنالوجی،موسمیاتی تبدیلیوں،سٹارٹ اپس اورلیجنڈ والنٹیرز جیسے سیشن شامل کیے گئے ہیں۔ جس میں مختلف جامعات کے سربراہان، طلبہ وطالبات،نامور موٹیویشنل اسپیکرز اور خدمت خلق کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ الخدمت یوتھ گیدرنگ میں سماجی خدمات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی دو شخصیا ت کو ”نعمت اللہ خان لا ئف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ ” سے نوازا جائے گا۔
پاکستان
خاص خبریں
علاقائی
ساتویں الخدمت یوتھ گیدرنگ ’راہ ِ نور‘ 14 جنوری کو ایوانِ اقبال میں منعقد ہوگی
- by Daily Pakistan
- جنوری 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 650 Views
- 2 سال ago