لاہور: جڑانوالہ میں ناخوشگوار سانحہ کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں، مسیحی خاندان حالات بہتر ہونے کے بعد اپنے اجڑے گھروں میں واپس لوٹ آئے ہیں ، متاثرہ گرجا گھروں اور مکانات کی دوبارہ سے تزین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور تاجر تنظیموں کے سرکردہ رہنما اپنے وفود کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین کی مالی مدد کرنے میں پیش پیش ہیں۔ بعض مسلمان گھرانوں نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر مسیحی برادری کے نہ صرف گھر بچائے بلکہ ان کی جانیں بچا کر انہیں اپنے گھروں میں پناہ بھی دی۔ متاثرین نے پاک فوج، وزیر اعظم اور وزیراعلی پنجاب کے جزبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی طرف سے مسلمانوں اور مسیحی برادری کو آپس میں لڑانے کی گھناؤنی سازش کی گئی ہے جسے ہم مل کر ناکام بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے عیسی نگری، چمڑہ منڈی سمیت بعض مسیحی بستیوں شر پسندوں کی طرف سے جلاؤ گھیراؤ والے علاقے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور سب مل کر متاثرہ مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔متاثرہ علاقوں کے مختلف مقامات پر ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں پر متاثرین میں آٹا، گھی، دالوں سمیت طرح طرح کے کھانے تقسیم کئے جا رہے ہیں، بعض مخیرحضرات کی طرف سے سلے ہوئے کپڑے اور نقد رقوم بھی دی جا رہی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جہاں پر ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود ہے۔جڑانوالہ کے دورے کے دوران ایکسرپس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ بعض مسلمان گھرانوں نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر مسیحی برادری کے نہ صرف گھر بچائے بلکہ ان کی جانیں بچا کر انہیں اپنے گھروں میں بھی پناہ دی، ان مسلمانوں خاندانوں میں 55سالہ بیوہ سلمی بی بی بھی ہے جو اپنی والدہ اور اکلوتے بیٹے کے ساتھ چمڑہ منڈی میں رہتی ہے، سانحہ کے روز سلمی بی بی نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر سوئے ہوئے مسیحی محلے داروں کو اٹھایا، بعد ازاں انہیں اپنے گھر میں دس کے قریب مسیحی خاندانو ں کو پناہ بھی دی۔سلمیٰ بی بی کا کہنا تھا کہ مسیحی محلے داوں کو بچاتے ہوئے ہمارا اپنا بھی خاصا نقصان ہوا، ہمارے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے۔اس موقع پر مسیحی برادری کے متاثرہ خاندانوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ان فیملیز کو 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے
پاکستان
سانحہ جڑانوالہ : مسلمان گھرانوں نے جان خطرے میں ڈال کر مسیحی خاندانوں کو بچایا
- by Daily Pakistan
- اگست 24, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 338 Views
- 2 سال ago