شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مضافاتی علاقے گڈاپ میں 56.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق اورنگی ٹان میں 35.7 ملی میٹر، سرجانی میں 28.1 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 27.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گلشن معمار میں 16.7 ملی میٹر، ناظم آباد میں 15.6ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس ماڑی پور میں 14 ملی میٹر، بن قاسم اور قائد آباد میں 12.5 ملی میٹر، کیماڑی میں 10.5 ملی میٹر اور پی اے ایف فیصل بیس میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسکے علاوہ، میٹ کمپلیکس میں 7.6 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 6.9 ملی میٹر، کورنگی میں 6.4 ملی میٹر، پہلوان گوٹھ میں 5.1 ملی میٹر اور سب سے کم بارش ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 1.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی اور درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
پاکستان
موسم
سب سے زیاہ بارش گڈاپ میں 56.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
- by Daily Pakistan
- جولائی 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 283 Views
- 4 مہینے ago