خاص خبریں

سرحدو ں کی حفاطت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں ہے ،آرمی چیف

سرحدو ں کی حفاطت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں ہے ،آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا او ر وہاں تعینات جوانوں کیساتھ عید منائی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاطت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں ، پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا ۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور جوانوں اور افسران کی اپریشنل تیاری اور مستعدی کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے شہدا کو کراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے اہلخانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔آرمی چیف عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے ، فوج ملکی سالمیت کو یقینی بنانے اور خطرات کے ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور فرائض کو مقدم رکھتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے