پاکستان

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال، عمران خان الیکشن کمیشن کے راڈار پر

الیکشن کمیشن نے مردہ قراردیے گئے 1 لاکھ 15 ہزار 100 ووٹروں کو زندہ تسلیم کر لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ایک بار پھرخیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر اپنی انتخابی مہم کیلئے استعمال پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اسلام آباد سے وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں چارسدہ اپنے جلسے کیلئے پہنچے، جلسے کے اختتام پر عمران خان سڑک کے راستے بنی گالا روانہ ہوئے۔
وزیر اعلیٰ محمود خان پارٹی میٹنگ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر میں اسلام آباد گئے تھے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہے کہ وہ کن کو ساتھ ہیلی کاپٹر میں بٹھاتے ہیں، نئے قانون کے تحت وزرا اور سیکرٹریز بھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں جلسوں کیلئے سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کے پی میں جلسوں کے دوران سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن کا اہم اجلاس 19 ستمبر 2 بجے الیکشن کمیشن سکریٹریٹ میں بلا لیا گیا ہے، اجلاس میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں چیف سکریٹری خیبرپختونخوا کو بھی الیکشن کمیشن سکریٹریٹ طلب کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے